بھارت میں نابالغ لڑکی لڑکا گھر سے بھاگ گئے، اس جوڑے کے ہاں بچی کے پیدائش لیکن پھر عدالت نے کیا فیصلہ سنایا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں لڑکی کو گھر سے بھگانے والے ایک 16سالہ لڑکے کے خلاف اغواءکا مقدمہ دائر کرایا گیا تھا جس میں اب عدالت کی طرف سے حیران کن فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہر بہار شریف کے اس 16سالہ لڑکے نے جس لڑکی کو گھر سے بھگایا، وہ اس سے عمر میں 18ماہ بڑی تھی تاہم قانونی اعتبار سے وہ بھی تاحال بالغ نہیں تھی اور اب وہ 8ماہ کی ایک بیٹی کی ماں بھی بن چکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں