پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 ممالک میں شامل، ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کی میزبانی اعزاز ہے، وزیر اعظم

ہری پور ( نمائندہ ہری پور ) وزیر اعظم عمران خان نے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کی تقریب میں شرکت کی اور پروگرام کے تحت پودا لگایا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کی میزبانی اعزاز ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ دس ممالک میں شامل ہے ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کی میزبانی اعزاز ہے
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، ماضی میں لاہور صاف ستھرا شہر تھا ، پاکستان میں جنگل تباہ ہونے سے جنگلی حیات نہ ہونے کے برابر ہے، ہم نیشنل پارکس بنا رہے ہیں جہاں وائلد لائف کا تحفظ کریں گے ۔ ہم نے بلین ٹری منصوبے کا آغاز خیبرپختونخوا سے کیا ۔
اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے وزیر اعظم کو 10 بلین ٹری سونامی پروگرام سے متعلق بریفنگ دی ۔

پاکستان کو 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی ملی، کانفرنس میں شرکت کیلئے صرف چار عالمی شخصیات کا چناؤ کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کو عالمی موحولیات کانفرنس کی صدارت کیلئے بھی چن لیاگیا، وزیر اعظم چار جون کی رات کو عالمی کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گے ۔

۔

اپنا تبصرہ بھیجیں