کراچی میں انوکھی واردات، ڈینٹسٹ سے دانت لگوانے آیا بوڑھا شخص لاکھوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہوگیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عزیز آباد کےعلاقہ میں ڈینٹل ڈاکٹر سے دانت لگوانے آیا بزرگ شہری اپنے ساتھی کی مدد سے ڈاکٹر کو لاکھوں روپے مالیت کا چونا لگا کر فرار ہوگیا۔

ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عزیز آباد میں واقع دانتوں کے کلینک میں ایک عمر رسیدہ ڈکیت اپنے نوجوان ساتھی کے ساتھ مریض بن کر ڈاکٹر سے معائنہ کروانے اور دانت لگوانے آیا۔ڈاکٹر مریض کا حال پوچھنے کے بعد پرچے پر اُس کا حال اور دوا لکھنے میں مصروف تھا کہ اسی دوران عمر رسیدہ شخص نے اپنے نوجوان ساتھی کو اشارہ کیا۔اشارہ ملتے ہی نوجوان ڈکیت اپنی جگہ پر کھڑا ہوا اور اُس نے چھپا ہوا اسلحہ نکال کر ڈاکٹر پر تان دیا۔دوسرا ڈاکٹر جب باتھ روم سے فارغ ہوکر کمرے میں آیا تو ڈکیتوں نے دونوں کو یرغمال بنا کر زمین پر بیٹھا دیا۔ اس دوران نوجوان میز کی درازوں سے رقم نکالتا رہا۔واردات کے بعد دونوں ڈاکوموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں