نشے میں دھت خاتون اجنبی کے گھر میں گھس گئی ، جسمانی تعلق کے بعد آدمی کو پتا چلا کہ وہ اس کی بیوی ہی نہیں، پھر کیا ہوا؟ حیران کن انکشاف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایک مرد کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والی خاتون کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی سٹا رکے مطابق برطانوی شہر ملٹن کینز کی رہائشی اس 38سالہ خاتون کا نام میری لیمر ہے جس نے گزشتہ سال ملک میں لاک ڈاﺅن لگنے کے چند دن بعد رات کے وقت بہت زیادہ شراب پی اور متاثرہ شخص کے گھر میں گھس گئی۔ شادی شدہ آدمی بیڈ روم میں سو رہا تھا۔

میری لیمر نے آدمی کے ساتھ شرمناک حرکات شروع کر دی، آدمی نے اسے اپنی بیوی سمجھا اور خاموش رہا۔ کچھ دیر بعد میری لیمر نشے کی زیادتی کی وجہ سے بیڈ سے نیچے گر گئی۔ اس پر جب آدمی نے اسے اٹھانے کی کوشش کی تو دیکھا کہ وہ اس کی بیوی نہیں بلکہ کوئی اجنبی عورت تھی۔ یہ علم ہونے پر آدمی نے فوری طور پر پولیس کو فون کر دیا اور میری لیمر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیاجہاں سے اب اسے ساڑھے 3سال قید کی سزا سن اکر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں