سنجے دت کو دبئی میں بڑی خوشخبری مل گئی

دبئی (نمائندہ دبئی) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو دبئی میں رہائش کا 10 سالہ گولڈن ویزا دے دیا گیا۔

سنجے دت ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں جہاں انہیں گولڈن ویزا دیا گیا۔ سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اپنی گولڈن ویزا حاصل کرنے کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گولڈن ویزا 10 سال کی مستقل رہائش کیلئے دیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں