پی ایس ایل ، کراچی کے ہوٹل میں موجود کتنے کھلاڑیوں کو ابو ظہبی کے ویزے نہیں ملے ؟ جانئے

کراچی ( )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے 25 افراد کو تاحال ویزے نہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت 25 لوگو ں کو ویزا نہیں مل سکا، فاسٹ بولر محمد حسنین اور عمران خان کو بھی ویزا نہیں مل سکا ہے جب کہ پی سی بی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے افسر عماد حمید بھی ویزے کے منتظر ہیں۔

پی سی بی کے مطابق جن 25 لوگوں کو ویزے نہیں ملے ان کا معاملہ حل کیا جارہا ہے، تمام افراد فی الحال بائیو سکیور ببل میں ہی رہیں گے، ویزوں کے اجرا کے بعد تمام افراد کو علیحدہ چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظبی پہنچایا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں