لاہور ہائیکورٹ: جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے آڈٹ کا اقدام چیلنج، حکم امتناعی جاری

لاہور: ( ) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے آڈٹ سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا۔ عدالت نے ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جے ڈی ڈبلیو کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے شہزاد الہی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے 21 مئی کو آڈٹ کرنے کا نوٹس بھجوایا، جس میں انکم ٹیکس سے متعلق دستاویزات اور ریکارڈمانگا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ایف بی آر کو پانچ برس گزرنے کے بعد آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے، 2015 کا ٹیکس آڈٹ کرنے کا قانونی عرصہ گزر چکا ہے۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ آڈٹ نوٹس غیر قانونی طور پر بھیجا گیا لہذا آڈٹ نوٹس کالعدم قرار دیا جائے، ایف بی آر کو تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے آڈٹ کے لیے ایف بی آر کے نوٹسز پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ایف بی آر سے جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں