نئے ڈراموں کا 80 کی دہائی کے ڈراموں سے موازنہ ناممکن: مہربانو

اسلام آباد: ( ) اداکارہ مہربانو نے کہا ہے کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری تنہایاں جیسے کلاسک ڈراموں کی بنیا دپر کھڑی ہے، نئے ڈراموں کا 80 کی دہائی کے ڈراموں سے موازنہ ناممکن ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ انہیں حیرت ہوتی ہے کہ کئی دہائیوں پہلے بننے والے ڈراموں میں خواتین کو جس خوب صورت انداز میں بااختیار اور مضبوط دکھایا جاتا تھا وہ آج ڈراموں میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس بات کو مانتی ہیں کہ انہوں نے بیچاری عورت اور بولڈ کردار ادا کئے ہیں لیکن ہم آج کے ڈراموں کا موازنہ 80کی دہائی کے کلاسک ڈراموں سے نہیں کرسکتے ۔

واضح رہے کہ مہر بانو نے مس فائر، داغ، اف یہ محبت، بنٹی آئی لو یو، بالا، میرے پاس تم ہو ، خدا اور محبت 3 سمیت ڈرامہ سیریلز میں شاندار کردار نبھائے ہیں۔ بڑی سکرین پر موٹر سائیکل گرل نامی فلم میں بھی سپورٹنگ کریکٹر میں نظر آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں