بھارت میں بھی سجل کی خوبصورتی کے چرچے

اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی سے بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی متاثر ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر سجل علی کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں اداکارہ کو گہرے پنک خوبصورت لباس کے ہمراہ سلور جیولری پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی تصویر پر جہاں لاکھوں مداحوں نے پسند کا اظہار کیا وہیں پاکستانی شوبز شخصیات سمیت بھارتی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

اداکارہ نے سجل علی کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہائے میں مرجاواں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب
یہ بھی پڑھیں
سنگیت پروگرام میں شرکت، سجل علی پر مداحوں کی شدید تنقید
جمائما نے سجل علی کو جنوبی ایشیا کی اسکرین لیجنڈ قرار دے دیا
شبانہ اعظمی کے تبصرے کو بھی سیکڑوں مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ حرا مانی نے عشق لکھتے ہوتے سجل علی کی خوبصورتی کو سراہا۔

واضح رہے کہ سجل علی اور بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں