’وزن کو لے کر ناخوش اور فکرمند نہیں ہوتی‘

اداکارہ زارا نور عباس کا ماننا ہے کہ وزن کم ہویا زیادہ اگر آپ خوش ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ زارا نور عباس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں باڈی شیمنگ کے حوالے سے ٹارگٹ کی گئی خاتون کا پیغام پڑھتے اور بعد ازاں باڈی شیمنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
اے سی سی اے ٹاپر زارا نعیم گلوکار عاصم اظہر کی مداح نکلیں
زارا نور عباس کے بھائی کا گلوکاری میں ڈیبیو
باڈی شیمنگ سے متعلق گفتگو پر مہوش حیات کی واسع چوہدری کو تنبیہ
اداکارہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا اس وقت باڈی شیمنگ سے انکار کررہی ہے اگر آپ موٹے ہیں پتلے یا پھرکالے ، آپ کو اللہ نے بنایا ہے، اللہ نے آپ کو ویسا ہی بنایا ہے جیسے آپ ہیں کیوں کہ اللہ نے آپ کو ایسا ہی بنانا تھا۔

زارا نور کا کہناتھا کہ اگر آپ خوش ہیں تو وزن زیادہ ہو یا کم پھر کوئی فرق نہیں پڑتا ،دنیا کے امیر و کبیر لوگ ایسے بھی جن کے پاس ذہنی سکون نہیں ہیں۔

انہوں نے خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ وزن کی وجہ سے ناخوش اور فکرمند ہیں تو ہر گز نہ ہوں کیوں کہ میں بھی نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں