کمبی نیشن اچھا ہے، میزبان انگلش ٹیم کو ہوم سیریز ہرائیں گے: قومی کپتان بابر اعظم

ڈربی: ( ) قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں ٹیم پاکستان نے ہمیشہ اچھا پرفارم کیا، کمبی نیشن اچھا ہے، ون ڈے سیریز سے پہلے وارم اپ میچز سے کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہو جائیں گے، میزبان انگلش ٹیم کو ہوم سیریز ہرائیں گے۔

ڈربی سے ورچوئل میڈیا کانفرنس میں قومی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، اسی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے انگلینڈ سے ون ڈے سیریز جیتیں گے، ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچز اہم ہیں، ہماری ٹیم کا بہترین کمبی نیشن بن چکا، تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں، حارث سہیل کی ٹیم میں واپیسی سے بیٹنگ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جائے گی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وارم اپ میچز سے انگلینڈ کی کنڈینشز سمجھنے میں مدد ملے گی، پہلی ترجیح انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنا ہے، کوشش کریں گے ورلڈکپ کوالیفائی کے لئے اچھا آغاز کریں، تینوں فارمیٹ کی کپتانی کرنا میرے لئے باعث عزت ہے، کوشش ہوتی ہے ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھاؤں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں