سعید غنی نے حریم شاہ سے شادی سے متعلق خبروں پر وضاحت دیدی

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ سے شادی سے متعلق خبروں پر وضاحت کردی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعید غنی نے کہا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے، الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں۔

https://help.twitter.com/en/twitter-for-websites-ads-info-and-privacy

وزیر تعلیم نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں، اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف ٹک ٹاکر حریم کی پی پی کے رکن اسمبلی سے شادی کی خبر نے کھلبلی مچادی تھی۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران جب حریم کی شادی سے متعلق وزیر تعلیم سندھ سے سوال کیا گیا تو وہ سوال سنتے ہی مسکرادیے تھے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاکر دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ میری گھڑی دیکھ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں