پاکستان 05 جولائی ، 2021ویب ڈیسک دنیا کو بتائیں گے بھارت کس طرح دہشت گردی کی فنڈنگ کرتا ہے: شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا کو بتائیں گے بھارت کس طرح دہشت گردوں کو فنڈنگ کرتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی پالیسی بالکل ناکام ہو چکی ہے، مقبوضہ قیادت نے نریندر مودی سے ملاقات میں 5 اگست کے اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں
عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کیخلاف اقدامات کرے، وزیراعظم عمران خان
بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرتا ہے، شاہ محمود
لاہور بم دھماکے میں بھارت ملوث ہے، مشیر قومی سلامتی
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت معاشی مشکلات سے دوچار ہے، وہاں بیروزگاری بڑھی ہے، بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ اقدامات کر رہا ہے۔

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان بھائیوں کی بے پناہ خدمت کی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے گھروں کو لوٹیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مہاجرین کی خدمت کرتے ہیں، دوسری جانب افغان حکومت ہم پر الزام لگاتی ہے، افغان مہاجرین کی واپسی کو امن عمل کا حصہ بنانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں