کراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ ہی آؤٹ ہوگیا

کراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔

کراچی میں میٹرک کے امتحان آج سے شروع ہوچکے ہیں جس میں امتحان شروع ہونے کے فوری بعد ہی فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔
کراچی بورڈ کے تحت فزکس کا پرچہ صبح 9:30 پر شروع ہوا جو 9 بج کر 34 منٹ پر آؤٹ ہوگیا۔

نمائندہ جیونیوز نے بتایا کہ بورڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق پیپر شروع ہونے کے ایک گھنٹے بعد تک کوئی طالبعلم پیپر دے کر باہر نہیں آسکتا اس سے پیپر نقل مافیاکے ہاتھ لگنے کا خدشہ ہوتا ہے لیکن فزکس کے پیپر میں امتحان شروع ہونے سے 4 منٹ بعد ہی پرچہ آؤٹ ہوگیا۔

فزکس کا پرچہ آؤٹ ہونے کے باوجود بھی بورڈ کی جانب سے امتحان کو کینسل نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں