فلپائن جہاز حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی، 47 فوجی بھی شامل

فلپائن میں گزشتہ روز گر کر تباہ ہونے والے فوجی طیارے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز جولو جزیرے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائنی فوج کا بتانا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 50 افراد میں سے 47 فوجی جبکہ 3 سویلین ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی فلپائن میں جولو جزیرے پر لینڈنگ کے دوران فضائیہ کا سی 130 طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 90 سے زائد افراد سوار تھے جس میں سے 40 کو بچا لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں