کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ مہلک قسم ’لیمبڈا‘ سامنے آگئی

دنیا میں کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ مہلک قسم ’لیمبڈا‘ سامنے آگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیمبڈا ویرینٹ اصل کورونا وائرس کی نسبت پھیلاؤ کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
ملک میں کورونا کیسز پھر بڑھنے لگے، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد تک پہنچ گئی
برطانوی طلبہ نے کورونا ٹیسٹ مثبت لانے کیلئے کینو کا جوس استعمال کرنا شروع کردیا
سائنس دانوں کا کہناہےکہ کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا، ایلفا اور گاما اقسام سے بھی زیادہ پھیلتی ہے، لیمبڈا وائرس کورونا ویکسین کے خلاف بھی زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کورونا کی لیمبڈا قسم سب سے پہلے پرو میں دسمبر میں پائی گئی تھی اور یہ نئی قسم چلی سمیت 27 ملکوں میں پھیل چکی ہے۔

برطانیہ میں 23 فروری سے 7 جون کے درمیان لیمبڈا وائرس کے 6 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں