‘زندگی کے دو سال سب سے مشکل سال تھے’

معروف ماڈل حسنین لہری کو گزشتہ شب ہونے والی اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں بہترین ماڈل کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس خوشی کے موقع پر حسنین لہری اپنے مرحوم والد اور بھائی کو یاد کرتے ہوئے جذباتی نظر آئے۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں زندگی کی جنگ میں ٹوٹا ہوں ہارا نہیں ہوں، میری زندگی کے دو سال سب سے مشکل سال تھے۔

حسنین نے کہا کہ میں نے اپنے والد اور بھائی کو کھو دیا لیکن مجھے ٹوٹنا بالکل نہیں ہے، مضبوط رہنا ہے اور آج میں مضبوط ہوں تبھی یہ ایوارڈ لینے آیا ہوں۔
https://www.instagram.com/p/CQ6d1SKJval/?utm_source=ig_embed&ig_rid=a7c6ef62-0b5d-4b8f-b6fd-d79da191cbb4
یہ بھی پڑھیں
معروف ماڈل حسنین لہری کے والد انتقال کرگئے
انہوں نے تمام فنکاروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزر رہا ہے، میرا شیر باپ اور شیر بھائی دنیا سے چلا گیا، جتنا بھی وقت ملے اسے والدین کے ساتھ گزاریں کیونکہ رزق دینے والی ذات اللہ کی ہے۔

انہوں نے آخر میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ جو غم مجھے ملا ہے وہ کسی کو نہ ملے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے سپر ماڈل حسنین لہری کے والد کا انتقال رواں سال مئی میں ہوا تھا جس کی خبر انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں