چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی کا فزکس کا پرچہ نہ دینے والے طلبہ کیلئے اہم اعلان

کراچی: چیئرمین میٹرک بورڈ نے امتحان نہ دے پانے والے طلبہ کا دوبارہ امتحان لینے کا اعلان کردیا۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اشرف علی شاہ نے کہا کہ سینٹر کنٹرول آفیسر امتحانی پرچہ کلیکٹ کرنے نہیں آئے جس کی وجہ سے پرچے پہنچانے میں تاخیر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی بے ضابطگیوں کی وجہ سے پرچہ لیک ہوا، اس کی روک تھا م کا مکینزم بنائیں گے ، سی سی اوزکے آرڈر کینسل کرکے اب سپرنٹنڈنٹ کی ڈیوٹی لگائی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ تھا اور امتحان شروع ہونے کے فوری بعد ہی فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا لیکن اس کے باوجود بورڈ کی جانب سے امتحان منسوخ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں