بھارتی گلوکار راہول ویدیا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

بھارتی گلوکار اور بگ باس سیزن 14 کے رنراپ راہول ویدیا نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران راہول اور دیشا نے بتایا کہ ان کی شادی 16 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی۔

راہول ویدیا نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری شادی انتہائی سادگی سے ہوگی جس میں چند رشتے داروں کے علاوہ قریبی دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔

راہول نے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں گلوکار نے شادی کی تاریخ سے متعلق بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
راہول وادیا کے لیے سلمان خان کا خاص تحفہ
اگلے تین سے چار ماہ میں شادی کروں گا: راہول وادیا
دوسری جانب ٹی وی اداکارہ دیشا پرمار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ میری شادی سادگی سے ہو، میں بہت خوش ہوں کہ جلد ہی میری خواہش پوری ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ گلوکار راہول ویدیا نے بگ باس 14 کے دوران ٹی وی پر اپنی قریبی دوست اداکارہ دیشا پرمار کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے اداکارہ کی جانب سے قبول کرلیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں