ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا

تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ویمنز پُر اعتماد بیٹنگ نہ کر سکیں، پو ری ٹیم 20 ویں اوور میں 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے مبینہ علی 18، عالیہ ریاض 29 اور ندا ڈار 17 رنز کے سارتھ نمایاں رہیں۔

اننگز کے آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کی بولر اسٹیفنی ٹیلر نے شاندار ہیٹ ٹرک کی اور میچ میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی بولرز نے ہوم ٹیم کی 3 کھلاڑیوں کو 17رنز پر پویلین پہنچا دیا لیکن پھر کپتان اسٹیفنی ٹیلر ڈٹ گئیں، پہلے اُن کا ساتھ چیڈن نیشن نے دیا، وہ 20رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں، پھر کپتان اور کیسیا نائٹ نے آخری اوور میں ہدف پورا کر دیا۔

پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

اسٹیفنی ٹیلر 43 اور کیسیا 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر کپتان اسٹیفنی ٹیلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں