پاکستان نے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے لیے درخواست جمع کرادی

پاکستان سمیت 17 ملکوں نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے اگلے مینز سرکل (2031 -2024) کی میزبانی کے لیے درخواستیں جمع کروادی ہیں۔

درخواست دینے والے 17 ملکوں میں 10 آئی سی سی کے فل ممبرز آسٹریلیا، پاکستان، بنگلا دیش، انگلینڈ، بھارت،آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں جبکہ 7 ایسوسی ایٹ رکن میں ملائیشیا ، نمیبیا، عمان ، اسکاٹ لینڈ ، متحدہ عرب امارات اور امریکا شامل ہیں۔

آئی سی سی نے اگلے مینز سرکل کےایونٹس کیلئے17ممالک سےابتدائی درخواستیں ملنے کی تصدیق کردی ہے ۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹس کی میزبانی کیلئے17ممالک سے درخواستیں ملیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے جبکہ ممبرز ممالک سے ملی درخواستوں پر پہلے مرحلے میں عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق مینز وائٹ بال ایونٹس کے اگلے مینز سرکل کا آغاز 2023 کے بعد سے ہو گا جس میں اگلے 2 آئی سی سی ورلڈکپ، 4 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2 چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، ویمنز اور انڈر19 ایونٹس کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سے یو اے ای منتقل ہونےکا عندیہ دیدیا

واضح رہےآئی سی سی نے رکن ممالک سے ایونٹس کی میزبانی میں اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی تھیں۔

یاد رہے 1996 ورلڈکپ کے بعد پاکستان نے کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں