حارث سہیل کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک، صہیب کی شمولیت متوقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث سہیل کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستانی بلے باز حارث سہیل فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، حارث سہیل بائیں ٹانگ میں درد محسوس کر رہے ہیں جس کے باعث وہ آج اور کل ٹریننگ سیشنز میں شریک نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں
قسمت صہیب مقصود پر مہربان، انگلینڈ روانگی سے 24 گھنٹے قبل قومی اسکواڈ میں شامل
زمبابوے کیخلاف دوسرا ون ڈے، انجری کا شکار حارث سہیل ڈراپ
‘مجھے حارث سہیل کی میچ فیس ملے گی نہ فواد عالم کے ریکارڈز میرے حصے میں آئیں گے’
پی سی بی کے مطابق حارث سہیل نے تکلیف کے باعث دونوں انٹرا اسکواڈ میچز میں بھی حصہ نہیں لیا، ان کے ری ہیب کا آغاز کر دیا گیا ہے، ان کا ایم آر آئی اسکین کل کارڈف میں ہو گا اور اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پہلے ایک روزہ میچ میں ان کی دستیابی کا فیصلہ ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حارث سہیل نے انگلینڈ پہنچنے کے بعد ٹریننگ سیشنز میں تو حصہ لیا تھا لیکن یکم جولائی کو ہونے والے پہلے انٹرا اسکواڈ میچ سے قبل ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل کی پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں شرکت مشکوک ہے اور ان کی جگہ صہیب مقصود کو مڈل آرڈر میں موقع مل سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں