پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 257 پوائنٹس کم ہوگیا۔

کاروبار بندش پر 100 انڈیکس کی سطح 47 ہزار 429 رہی، شیئرز بازار میں آج 49 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں 43 ارب روپے کم ہوئی ہے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن کے اختتام پر 8 ہزار 316 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں