اسلام آباد: لڑکے لڑکی پر تشدد کرنے والا بااثر ملزم گرفتار

سوشل میڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تشدد کرنے والے بااثر ملزم عثمان مرزا کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد میں عثمان مرزا نامی شخص نے نوجوان لڑکے اور لڑکی کوتشدد کا نشانہ بنایا، لوگوں نے روکنےکی کوشش کی تو ملزم نے نوجوان لڑکے لڑکی کو مغلظات بکیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بااثر شخص لڑکے اور لڑکی کو ہراساں کر رہا ہے، ان پر تشدد کر رہا ہے اور مغلظات بھی بک رہا ہے۔

ملزم کی اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پرانی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی ہیں، ایک ویڈیو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے۔
https://help.twitter.com/en/twitter-for-websites-ads-info-and-privacy
لڑکے لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مرکزی ملزم عثمان مرزا کو گرفتار کر لیا تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ یہ واقعہ کب پیش آیا۔

اسلام آباد پولیس نے اس بات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ گرفتار ملزم عثمان مرزا کون ہے؟ کیا کرتا ہے؟ اور کس تعلق پر اتنا اکڑتا ہے؟ ساتھ ہی متاثرہ لڑکے لڑکی سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
https://help.twitter.com/en/twitter-for-websites-ads-info-and-privacy

اپنا تبصرہ بھیجیں