صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہارِ افسوس

برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر صدر عارف علو ی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی اور حکومتی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے دلیپ کمار کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بہترین اداکار، ایک عاجز انسان اور عظیم شخصیت تھے۔

صدر مملکت نے دلیپ کمار کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ تعزیت بھی کی۔
https://help.twitter.com/en/twitter-for-websites-ads-info-and-privacy
وزیراعظم عمران خان نے ٹریجڈی کنگ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا ، شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے آغاز کے وقت فنڈز اکٹھا کرنے کے سلسلے میں ان کی فراخدلی کو کبھی نہیں بھول سکتا، یہ ایک مشکل وقت ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباشریف نے دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کا یوسف خان بالی ووڈ میں دلیپ کمار بن کر فن کے آسمان پر برسوں چھایا رہا اور آج لیجنڈ کی صورت دنیا سے رخصت ہوا۔

جب دلیپ کمار نے وزیراعظم عمران خان کی شاندار الفاظ میں تعریف کی

شہباز شریف نے یوسف خان کے فنی سفر کو فلمی دنیا کا یادگار ترین دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کی پاک، بھارت تعلقات کیلئے کوششیں ان کی امن پسندی کا
https://help.twitter.com/en/twitter-for-websites-ads-info-and-privacy
مظہر تھیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
https://help.twitter.com/en/twitter-for-websites-ads-info-and-privacy
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار فنِ اداکاری کا ایک عہد تھا جو تمام ہوا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دلیپ کمارکی وفات فلمی دنیا کے ایک سنہری عہد کا تمام ہونا ہے، بھارتی فلم نگری میں یوسف خان بن کر جانے والے کو دلیپ کمارکی غیر معمولی شہرت نے بام عروج پرپہنچایا، جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے دلیپ کمارکا نام دلوں کی دھڑکن ہے۔

دلیپ کمار پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے

دلیپ کمار کی وفات پر وزیرداخلہ شیخ رشید نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دلیپ کمار ایک عہد ساز فنکار تھے، ان کا متبادل ممکن نہیں، اپنی ملاقاتوں میں بھی میں نے دلیپ کمار کو ایک سحر انگیز شخصیت پایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دلیپ کمار کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار نے کئی دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کیا، اور اپنی اداکاری کے انمنٹ نقوش چھوڑے۔

برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے

گور نر پنجاب چوہدری سرور نے گلاسکو مسجد کے دورے کی دلیپ کمار کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور کہا کہ فن کے لیے دلیپ کمار کی خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ
https://help.twitter.com/en/twitter-for-websites-ads-info-and-privacy
یاد رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں