ورلڈ کپ کے ہیرو سابق ہاکی اولمپئن نوید عالم میں بلڈ کینسر کی تشخیص

47 سالہ سابق ہاکی اولمپئن اور ورلڈ کپ 1994 کی فاتح ہاکی ٹیم کے رکن نوید عالم بلڈکینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے ۔

اہل خانہ کے مطابق سابق ہاکی اولمپئن کی چند روز سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے شوکت خانم میموریل اسپتال میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چیک اپ کرایا جہاں انہیں بلڈ کینسر کی تشخیص ہو ئی۔

نوید عالم کی بیٹی کے مطابق ڈاکٹرز نے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے جس کے لیے انہوں نے صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی ہے۔

نوید عالم اولمپئن فورم پر بہت متحرک رہے ہیں اس فورم سے سابق کھلاڑیوں اور ہاکی سے وابستہ افراد نے ان کے علاج کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں ۔

قومی ہاکی لیجنڈ عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے

یاد رہے کہ نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم ، چین ہاکی ٹیم اور بنگلا دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں