انگلش کرکٹرز میں کورونا کی تشخیص، پی سی بی کا ردِ عمل سامنے آگیا

پا کستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے ارکان میں کورونا کیسز کی خبر سامنے آنے کے بعد کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیشِ نظر انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ای سی بی کے توسط سے میڈیکل پینل کی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے کیے جانے والے پروٹوکولز پر مطمئن ہے۔
https://help.twitter.com/en/twitter-for-websites-ads-info-and-privacy
بیان میں کہا گیا ہےکہ پی سی بی اس سلسلے میں انگلینڈ کی موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہوٹل اور میچ وینیوپر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یاد رہے پاکستان اور انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ سیریز سے قبل انگلش اسکواڈ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ای سی بی نے کپتان سمیت پورا اسکواڈ تبدیل کردیا ہے۔

پاک انگلینڈ سیریز سے قبل ہی انگلش کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں