عاصم اظہر نے میرب علی سے متعلق چیٹ پر وضاحت دیدی

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے منگنی کی خبروں اور بعد ازاں وائرل ہونے والے اپنے جعلی پیغام سے متعلق وضاحت کردی۔

گزشتہ روز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عاصم اظہر کی منگنی کی خبریں وائرل ہونے کے بعد گلوکار کی مداح سے کی گئی ایک چیٹ وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ زیر نظر چیٹ عاصم اظہر کی ہے جو کہ دراصل فیشن بلاگر میرب علی سے ہوئی منگنی کی وائرل خبروں سے متعلق وضاحتی بیان تصور کی جارہی تھی۔

جعلی چیٹ کے مطابق عاصم اظہر کا کہنا تھا برائے مہربانی ایسی کوئی پوسٹ نہ کی جائے جو میرے اہل خانہ اور دوستوں پر اثر انداز ہو، آپ جو کچھ بھی میرے اور میرب سے متعلق پوسٹ کررہے ہیں وہ حقیقت نہیں ہے، وہ میری اچھی فیملی فرینڈ ہے اور میں انہیں بہنوں کی طرح لیتا ہوں، آپ سب سے میری درخواست ہے کہ میری اور میرب سے متعلق دی گئی تمام غلط پوسٹس ہٹا دی جائیں ۔
https://help.twitter.com/en/twitter-for-websites-ads-info-and-privacy
یہ بھی پڑھیں
سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر کی منگنی کی خبریں زیرِگردش
بھارتی نوجوانوں نے ‘غلط فہمی’ گاکر عاصم اظہر کا دل جیت لیا
تاہم اب عاصم اظہر نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اس چیٹ اور بیان کی تردید کی۔

گلوکار نے اس چیٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مداح کے ساتھ ہوئی گفتگو کا وائرل اسکرین شاٹ جعلی ہے، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ اس کو مزید نہ پھیلائیں۔

عاصم اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میری زندگی سے متعلق کیا گیا کوئی بھی اعلان آپ سے براہ راست کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں