اتنے بڑے ڈیزائنر ہوکر یہ کپڑے پہنتے ہیں: مشی خان پھٹ پڑیں

اداکارہ و میزبان مِشی خان نے ڈیزائنرز فہد حسین اور علی ذیشان کے کپڑوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ دلہنوں سے تقریبا 10 سے 15 لاکھ روپے لیتے ہیں لیکن خود ایک ایوارڈز فنکشن میں کیا پہن کے چلے گئے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ فہد حسین آپ کو کیا ہوگیا ہے، جب میری آپ سے کراچی میں ملاقات ہوتی تھی تب آپ بالکل نارمل ہوا کرتے تھے، اب آپ ایک ڈانلڈ ڈک کی چونچ والا ماسک پہن کے ایوارڈز شو میں چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ کیا کھاتے ہیں جو اس قسم کے لباس زیب تن کر لیتے ہیں، ہمیں بھی بتائیں تاکہ ہم بھی وہ ہی کھا کر آپ کو دیکھ سکیں، حیرت ہوتی ہے اتنے بڑے ڈیزائنر ہوکر یہ کپڑے پہنتے ہیں۔

دوسری جانب مشی خان نے تمام اداکاراؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون ہے جو اس طرح کے کپڑے ڈیزائن کر کے ان کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے، آپ لوگوں کو بطور اسٹار منع کر دینا چاہیے کہ ہم اس قسم کے کپڑے نہیں پہنیں گے۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ کہہ دینا ہمیں عوام کے کہنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا یہ غلط ہے کیونکہ لوگ ہی ہمیں اسٹار بناتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ولگر اور خوبصورت لگنے میں فرق ہے، ضروری نہیں آپ کو کندھے بازو یا ٹانگیں دِکھانے کی ضرورت پڑے۔ کیا آپ کے گھر والے اس قسم کا لباس پہن کر اپنے کسی عزیز کی شادی میں جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
سبیکا امام نے ایوارڈز تقریب میں اپنے منفرد ہیئر اسٹائل کی وجہ بتادی
اریج فاطمہ کا ساتھی اداکاراؤں کے فیشن سینس سے متعلق پیغام
پاکستانی شوبز اسٹارز کی ساتھی اداکاراؤں کے لباس پرشدید تنقید
خیال رہے کچھ روز قبل لاہور میں ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان فیشن انڈسٹری سمیت ملک کی کئی نامی گرامی شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

اسی ضمن میں گزشتہ کئی دنوں سے سلیبریٹیز کے ڈریسنگ سینس پر ناصرف مداح بلکہ ساتھی اداکار بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں