دلیپ کمار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےگوہر رشید کا حکومت کو مشورہ

معروف اداکار گوہر رشید نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر خیبرپختونخوا کی حکومت سے اپیل کی ہے۔

گوہر رشید نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت سے میری عاجزانہ اپیل ہے کہ پشاور میں موجود مرحوم دلیپ کمار کی رہائش گاہ کو بحال کیا جائے۔
https://help.twitter.com/en/twitter-for-websites-ads-info-and-privacy
یہ بھی پڑھیں
دلیپ کمار پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے
برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے
انہوں نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایسا کر کے پاکستان دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کرسکتا ہے۔

خیال رہے برصغیر پاک و ہند کے عظیم اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 7 جولائی کی صبح انتقال کرگئے تھے جبکہ ان کی تدفین اسی روز ممبئی کے جوہو قبرستان میں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں