منیب شادی کے بعد میرے پرفیوم لگاتے تھے: ایمن کا انکشاف

اداکار منیب بٹ کی اہلیہ ایمن خان نے اپنے شوہر کی دلچسپ عادتوں سےمتعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ ایمن خان کچھ عرصہ قبل شوہر منیب بٹ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں اور دوران شو انکشاف کیا کہ منیب شادی کے بعد میرے پرفیوم لگاتے تھے۔
ایمن نے شو میں بتایا کہ میں اور منال کوئی بھی چیز لیں تو اسے شیئر نہیں کرتے تھے، ہم دونوں کے پرفیومز بھی علیحدہ علیحدہ ہوا کرتے تھے لیکن جب میری شادی ہوئی تو میرے جتنے بھی اچھے پرفیومز تھے منیب آرام سے لگالیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں
’منیب مجھے بہن کہا کرتے تھے‘
ایمن نے مجھے پروپوز کیا لیکن مانتی نہیں: منیب کا انکشاف
‘ زندگی آپ کے بغیر پہلے جیسی نہیں’، ایمن منال کی منگنی پر والد کی یاد میں افسردہ
ایمن خان کے انکشاف پر میزبان احسن خان نے بھی منیب سے سوال کیا کہ آخر کیوں تم لڑکیوں کے پرفیوم بڑے آرام سے لگالیا کرتے تھے؟ اس پر ایمن نے وضاحت کی منیب لڑکیوں کے نہیں عود ٹائپ کے پرفیوم لگالیا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں