اپرکوہستان میں گاڑی کو حادثہ، غیر ملکیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

اپر کوہستان: داسو جانے والی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں غیر ملکیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد عارف کے مطابق گاڑی کو برسین لیبر کیمپ سے داسو جانے والی گاڑی میں کیمپ کے قریب پیش آیا، حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

محمد عارف کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد 4 غیر ملکی شامل ہیں جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق گاڑی میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کے افراد شامل تھے، زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں