عاصم کی خالہ برطانوی شاہی نیوی کی پہلی مسلم اور پاکستانی کیپٹن بن گئیں

گلوکار عاصم اظہر کی خالہ دردانہ صدیقی برطانوی رائل نیوی کی پہلی مسلم اور پاکستانی کیپٹن بن گئیں۔

عاصم اظہر نے سائٹ ٹوئٹر پر خالہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خالہ کی برطانوی رائل نیوی میں پہلی مسلمان اور پاکستانی کیپٹن بننے کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں
عاصم اظہر نے میرب علی سے متعلق چیٹ پر وضاحت دیدی
سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر کی منگنی کی خبریں زیرِگردش
عاصم اظہر نے ٹوئٹ میں لکھاکہ آج کا دن نہ صرف میرے یا میرے اہل خانہ بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دردانہ صدیقی دنیا کی پہلی مسلم اور پاکستانی خاتون ہیں جنہیں برطانوی شاہی نیوی میں کیپٹن کے عہدے پر فائز کیا گیا جب کہ عہدے کی منظوری ملکہ برطانیہ کی جانب سے دی گئی ہے۔

عاصم اظہر نے خالہ کے کیپٹن بن جانے پر فخر کا بھی اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں