ارچنا نے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی

معروف اداکارہ اور دِی کپل شرما شو کی جج ارچنا پورن سنگھ نے اپنی شادی کو 4 سال تک خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا کو حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں ارچنا نے اعتراف کیا کہ ہمارے وقت میں انڈسٹری میں اس قسم کا خیال پایا جاتا تھا کہ اگر عورت شادی شدہ ہوگی تو وہ کام نہیں کرسکے گی، لوگ کہا کرتے تھے کہ شادی شدہ خواتین اداکاروں کو زیادہ کام نہیں ملتا۔

یہ بھی پڑھیں
کپل شرما نے اپنے معاوضے میں غیر معمولی اضافہ کردیا
کپل شرما نے مداحوں کی خواہش پر بیٹے کی تصویر شیئر کردی
کورونا ایس او پیز ’دی کپل شرما شو‘ کی واپسی میں آڑے آگئیں
اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری پر مردوں کی بالادستی قائم تھی، مردوں اور خواتین میں فرق کیا جاتا تھا، انڈسٹری میں خیال پایا جاتا تھا کہ اب شادی ہوگئی ہے تو بچہ ہوجائے گا اور پھر اداکارہ فلم مکمل ہونے سے قبل ہی کام چھوڑ دے گی۔

ارچنا نے بتایا کہ میں نے اور پرمیت نے اپنی شادی کو ذاتی فیصلہ سمجھ کر خفیہ رکھنے کا سوچا، پرمیت ہماری شادی کو میرے کیرئیر کی رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہتا تھا اسی لیے شادی کو کئی سال تک چھپائے رکھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کی شادی اداکار پرمیت سیٹھی سے 1992 میں ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں