روجر فیڈرر اولمپکس سے دستبردار ہوگئے

اپنے شاندار کیریئر میں 20 گرینڈ سلم ٹورنامنٹس جیتنے والے سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر اور برطانوی نمبر ون ٹینس کھلاڑی یوحانا کونٹا رواں ماہ ٹوکیو میں شروع ہونے والے اولمپکس سے دستبردار ہوگئیں۔

39 سالہ روجر فیڈرر کو کافی عرصے سے گھٹنے میں تکلیف ہے جو اس وقت بڑھی ہوئی ہے جبکہ 30 سالہ کونٹا کو کورونا وائرس ہوگیا ہے۔
رواں ماہ ان کی ٹیم کی ایک رکن کا کورونا مثبت آیا تھا اور کونٹا ان سے قریبی رابطے میں تھیں جس کے بعد انہیں ومبلڈن سے بھی دستبردار ہونا پڑا تھا۔

روجر فیڈرر نے بیجنگ اولمپکس 2008 میں ڈبلز ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ 2012 لندن اولمپکس میں سلور میڈل ان کے حصے میں آیا تھا۔

عالمی رینکنگ میں 9 ویں نمبر پر موجود روجر فیڈرر کی گھٹنے کی 2020 میں دو بار سرجریز ہوئیں۔ انجریز کی وجہ سے رافیل نڈال اور سربیا کے نوواک جوکووچ گرینڈ سلم ٹائٹلز جیت کر روجر فیڈرر کے برابر آگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں