کورونا کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے: اسد عمر

وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی بھارتی قسم پورے خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسپتالوں اور آئی سی یوز میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
ڈاکٹر فیصل کا عیدالاضحیٰ پر پابندیوں کا عندیہ
سربراہ این سی او سی نے کہا کہ کورونا کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے، تمام لوگ ایس او پیز پر عمل کریں، جلد ویکسین لگوائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں نا ڈالیں۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2545 نئے مریض سامنے آئے اور مزید 47 افراد انتقال کر گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں