میری منگنی میرے لیے سرپرائز تھی: سارہ خان

اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ سالگرہ کے روز فلک کا پروپوز کرنا ان کے لیے ایک سرپرائز تھا۔

سارہ خان کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئی تھیں جہاں انہوں نے گلوکار فلک شبیر سے شادی کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔

سارہ خان نے بتایا کہ سالگرہ کے دِن پروپوز کرنے کا پلان فلک شبیر نے ان کی بہنوں نور اور عائشہ کے ساتھ ملکر بنایا تھا، فلک نے آتش بازی کروائی مجھے انگوٹھی بھی پہنائی جبکہ میں ان سب کی امید نہیں کر رہی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے سالگرہ منانے کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن اس دِن مجھے علم تھا کہ ہماری شادی ہونے والی ہے اور وہاں تمام فیملی موجود ہے تو میں خوشی کے مارے ایسے تیار ہوکر گئی۔

یہ بھی پڑھیں
اداکارہ سارہ خان نے امید سے ہونے کی تصدیق کردی
سارہ خان جڑواں بچوں کی خواہش مند
فلک کو شادی کے لیے انکار کردیا تھا: سارہ خان
سارہ کا کہنا تھا کہ ہر لڑکی چاہتی ہے اسے پروپوز کیا جائے، مجھے فلک کا یہ انداز بے حد پسند آیا۔

خیال رہے سارہ خان نے گزشتہ برس جولائی میں انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو سرپرائز دیا تھا کہ انہوں نے اپنے جیون ساتھی کے طور پر فلک شبیر کو چنا ہے اور دونوں نے منگنی کر لی ہے اور پھر منگنی کے اعلان کے کچھ روز بعد ہی دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں