شگفتہ علی کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ مالی بحران کا شکار

اداکارہ شگفتہ علی کے بعد سینیئر بھارتی اداکارہ سویتا بجاج بھی مالی بحران کا شکار ہوگئی ہیں۔

سینیئر بھارتی اداکارہ سویتا بجاج تین ماہ قبل کورونا سے متاثر ہونے کے باعث 22 دن تک اسپتال میں زیر علاج تھیں جبکہ حالیہ دنوں میں انہیں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی جمع کی گئی تمام رقم ان کی صحت پر خرچ ہوچکی ہے اور اب انہیں نہیں معلوم وہ کس طرح زندگی کی گاڑی کو دھکا دیں گی۔

سویتا بجاج کا کہنا تھا کہ چند سال قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پر مقامی اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا جس پر رائٹرز ایسوسی ایشن نے ایک لاکھ اور ٹی وی ایسوسی ایشن نے 50 ہزار روپے کی مدد کی تھی۔

79 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ اتنے سال کام کرنے کے بعد بھی ان کے پاس رہائش کے لیے ذاتی گھر نہیں ہے، وہ ایک کمرے کے کرائے کے گھر میں رہتی ہیں اور چاہتی ہیں ممبئی میں ان جیسے اداکاروں کے لیے اولڈ ایج ہوم تعمیر کیا جائے۔

خیال رہے کہ سویتا بجاج سے قبل بھارتی ادااکارہ شگفتہ علی بھی مالی امداد کی اپیل کرچکی ہیں جن کی مدد کے لیے ہدایت کار روہت شیٹی سامنے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں