پاکستان کیلئے بری خبر، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تمام سینیئر انگلش کھلاڑیوں کی واپسی

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

ناتجربہ کار انگلش ٹیم سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش شکست کھانے والی پاکستان کے لیے بری خبر ہے کہ انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پاکستان کے خلاف و ن ڈے سیریز سے قبل سیلف آئسولیشن میں جانے والے 9 اہم کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے ون ڈے سیریز سے قبل سیلف آئسولیشن میں جانے والے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پر اسکواڈ کا اعلان کیا ہے ۔
https://help.twitter.com/en/twitter-for-websites-ads-info-and-privacy
اب انگلش ٹیم کی قیادت پھر سے اوئن مورگن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی بیئر اسٹو، جیک بال، ٹوم بنٹن، جوز بٹلر، ٹوم کورن، لیوس گریگوری، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، میٹ پارکنسن، عادل رشید، جیسن روئے اور ڈیوڈ ویلی شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 جولائی سے ٹرینٹ برج میں ہوگا۔

یاد رہے کہ انگلش ٹیم نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں