گھر میں رہنا ایوارڈ شو میں جانے سے بہتر ہے: متھیرا

اداکارہ و ماڈل متھیرا کا ماننا ہے کہ ایوارڈ شو میں جانے سے بہتر گھر پربیٹھے رہنا ہے۔

متھیرا کی نجی ٹی وی چینل کے ایک شو کے دوران کی جانے والی گفتگو کا ویڈیو کلپ انسٹاگرام پر خاصا وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اسٹائل ایوارڈز اور اداکاروں کی مقبولیت سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
خواتین کو اپنی مرضی سے لباس زیب تن کرنے دیں: متھیرا کا ناقدین کو جواب
علیزے شاہ کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
کلپ میں متھیرا نے میزبان نعمان اعجاز کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی قسم کے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نظر آئیں، لیکن اگر آپ کو شہرت ملنی ہے تو وہ گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے۔

متھیرا نے کہا کہ بہت سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اداکاروں کو ایوارڈ میں دیکھ کر کہتے ہیں u look so pretty لیکن جب یہ اداکارائیں پیچھے مڑتی ہیں تو ان کے لیے انہی لوگوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ اوہ مائی گاڈ یہ کیوں لی؟ لہٰذا میرے خیال میں اس سے بہتر ہے کہ انسان گھر پر بیٹھے اور ان سب چیزوں کو نظر انداز کرے۔
دوران شو متھیرا نے اپنے کیرئیر کی ابتدا اور موجودہ صورتحال سے متعلق بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ جب پہلے شوبز میں آئی تھی تو ایک ڈر تھا لیکن اب کہتی ہوں اگر جواب دو گے تو اسی وقت جواب ملے گا کیوں کہ خوف خدا کا ہوتا ہے انسان کا نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز قبل ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں پہنے گئے ملبوسات کے باعث اداکارہ علیزے شاہ سمیت کئی اداکاراؤں کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں