بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سریکھا سکری انتقال کرگئیں

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سریکھا سکری 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے مینیجر کا بتانا ہے کہ سریکھا سکری کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا، وہ کئی ماہ سے علیل تھیں جب کہ 2020 میں اداکارہ کو دماغی فالج کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ دوسری مرتبہ دماغی فالج کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں میں مبتلا تھیں۔

سریکھا سکری کا کہنا ہےکہ اداکارہ کی بیماری کے دوران ان کے اہلخانہ ان کی دیکھ بھال کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں