شلپا شیٹی کی والدہ کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا فراڈ ہوگیا

اداکارہ شلپا شیٹی کی والدہ کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا فراڈ ہوگیا جس پر انہوں نے پراپرٹی ایجنٹ کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہناہےکہ شلپا کی والدہ نے ضلع رائے گڑھ سے متصل ایک کروڑ 60 لاکھ بھارتی روپے ( 3 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی اراضی کے معاہدے میں پراپرٹی ایجنٹ کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔
پولیس کے مطابق دھوکا دہی اور جعلسازی کا مقدمہ پراپرٹی ایجنٹ سدھاکر گڑھے کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن میں درج کروایا گیا ہے۔

شلپا کی والدہ نے پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں کہا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کے ذریعے دعویٰ کیا کہ زمین ان کے نام ہے اور سنندا سے ایک کروڑ 60 لاکھ بھارتی روپے کا معاہدے کرلیا جب کہ دھوکا دہی کے انکشاف کے بعد سنندا شیٹی نے سدھاکر گڑھے سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا لیکن سدھار نے رقم واپس نہ کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمہ درج کروانے کے بعد اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے تاہم تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں