لاہور میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ہوگیا، نشیبی علاقے زیر آب Play Video لاہور میں ایک گھنٹہ ہونے والی موسلادھار بارش سے جل تھل ہوگیا اور مختلف نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

لاہور(رپورٹر ڈی ایم ایچ نیوز)لاہور میں بارش کے بعدکئی سڑکیں ڈوب گئیں ،جوہرٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،ائیرپورٹ،مال روڈ، ڈیوس روڈ پر بادل جم کر برسے۔بارش سے سروسز اسپتال کیفے ٹیریا کی چھت ٹپکنے لگی، جس پر انتظامیہ نے دیگچی رکھ دی۔پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، فیصل آباد میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ہے، جس کے تحت اگلے چند روز تک وقفے وقفے سے بارشیں ہو سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں