ملک میں سونا سستا ہوگیا

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہوکر 94307 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہوکر 1814 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں