یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان اوگرا نے پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے، ذرائع— فوٹو:فائل اوگرا نے پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے، ذرائع— فوٹو:فائل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھیج دی۔

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ذرائع کے مطابق سمری میں پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 35پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 24 پیسے فی لیٹر منہگا کرنے کی تجویز ہے۔خیال رہے کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں