اپنے بچوں کو ہمارے پیجز سے بین کردیں: اشنا کا والدین کو مشورہ

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے تمام والدین کیلئے کہا کہ اپنے بچے خود پالیں۔
اشنا شاہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر امریکی اداکار وینٹ ورتھ مِلر کے کوٹ کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ تفریح فراہم کرنیوالے (فنکار) محض عوام کو تفریح دینے کیلئے ہوتے ہیں، وہ یہاں اس لیے نہیں کہ آپ کے بچوں کو وہ سبق پڑھائیں جو آپ گھر پر پڑھانے سے قاصر ہیں۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ اپنے بچے خود پالیں۔
اشنا کی اِس پوسٹ پر متعدد صارفین نے تنقید کی اور کہا کہ بطور اداکار آپ لوگوں کا فرض ہے کہ اچھی چیزیں دکھائیں تاکہ بچے انہیں دیکھ کر سیکھیں کیونکہ موجودہ دور الیکٹرانک میڈیا کا دور ہے۔
اداکارہ نے اپنا دفاع کرتے ہوئے پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ ہم آف اسکرین اپنی زندگی کیسے گزارتے ہیں یہ ہمارا مسئلہ ہے اور اگر یہ ہمارے گھروں پر موجود بچوں کیلئے اچھا ہے لیکن آپ کے بچوں کیلئے نہیں تو انہیں انسٹاگرام سے دور رکھیں یا ہمارے پیجز سے بین کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں