’زیادتی کرنیوالوں کو سرعام پھانسی دینے کیلئے اتفاق رائے ناگزیر ہے‘

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے لیے اتفاق رائے کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی دی جائے گی، قانون تیار کررہے ہیں، فیصل جاوید
اولین ترجیح ہے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی طرف لے کر جائیں، فیصل جاوید
پیپلزپارٹی نے زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
ٹوئٹر پر جاری بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بچوں سےزیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے، بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے انسان نہیں وحشی درندے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے درندوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے، قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد، استغاثہ اور سزائیں بہت ضروری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں