’پیسے ادھار دے کر بھول جاتی ہوں‘

اداکارہ ازیکا ڈینیئل کا کہنا ہے کہ لوگ ان سے جھوٹ بول بول کر ادھار پیسے لے لیتے ہیں۔

اداکارہ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری زندگی ادھار پر چل رہی ہے، ہر دوسرے دِن کوئی نا کوئی ادھار مانگ لیتا ہے اور میں پیسے ادھار دے کر بھول جاتی ہوں، اب تک لاکھوں کا ادھار دے چکی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں
ازیکا ڈینیئل شوبز میں آنے سے قبل کیا کام کرتی تھیں؟
ازیکا نے ایک قصہ بھی شیئر کیا اور بتایا کہ ایک مرتبہ پراجیکٹ ہیڈ نے میرے گھر کے باہر کھڑے ہوکر فون کیا اور کہا کہ بچے کے دِل کا آپریشن ہے تو مجھے ادھار دے دیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ہمدردی میں پیسے دے دیے، بعد میں پتا چلا کہ وہ پروڈکشن ہاؤس سے کام چھوڑ کے ہنی مون منانے پاکستان کے شمالی علاقہ جات پہنچے ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں