بھارت کو ایسے مردوں کی ضرورت ہے‘، گوہر خان ٹیکسی ڈرائیور کی معترف

بھارتی اداکارہ گوہر خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

کچھ روز قبل بھارتی شہر لکھنؤ میں سڑک کے بیچ و بیچ ایک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور پر ٹکر مارنے کا الزام لگاتے ہوئے اس پر تھپڑوں کی برسات کردی۔

یہ بھی پڑھیں
ویڈیو: خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑوں کی بارش کردی
اس حوالے سے گوہر خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹیکسی ڈرائیور کی تحمل مزاجی کی تعریف کی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس شخص نے بہت عزت دکھائی جو پلٹ کے تھپڑ نہیں مارا، یہ اس ڈرائیور کی پرورش اور اچھائی کو دِکھاتا ہے، بھارت کو اس قسم کے مردوں کی ضرورت ہے۔
گوہر خان نے مزید کہا کہ اس لڑکی نے عورت ہونے کا فائدہ اٹھایا، اس نے بدتمیزی کی حد کردی۔

آخر میں اداکارہ نے کہا کہ اس ٹیکسی ڈرائیور کو میرا سلام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں