ہرشل گبز کے پی ایل کا حصہ بننے کیلئے آزاد کشمیر پہنچ گئے

جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر ہرشل گبز بھارت کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کے لیے آزاد کشمیر پہنچ گئے۔

کے پی ایل کی شاندار افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی تھی جس میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے علاوہ پاکستان سے بھی بڑی تعداد میں نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

بھارت کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ کو ناکام بنانے کے لیے ہر حربہ آزمایا گیا اور کھلاڑیوں کے علاوہ آئی سی سی پر بھی دباؤ ڈالا گیا کہ اس لیگ کو قبول نہ کیا جائے جس کا بھانڈا سابق ٹیسٹ کرکٹرز ہرشل گبز اور مونٹی پنیسر نے پھاڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں
ہرشل گبز بھارت کے دباؤ کو ٹھکراتے ہوئے پاکستان پہنچ رہے ہیں، صدر کے پی ایل
بھارت کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے دھمکی دے رہا ہے: ہرشل گبز
بھارت کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود ہرشل گبز اور تلکارتنے دلشان نے کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کا اعلان کیا اور اب ہرشل گبز نے کے پی ایل کی ٹیم اوور سیز واریئرز کو جوائن بھی کر لیا ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم اوورسیز وارئیرز کے مالک محمد ذاکر علی نے جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کو خوش آمدید کہا اور انہیں 4 نمبر کی شرٹ بھی پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں